امیر بخش بھٹو کو مسلم لیگ ن سندھ میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممتاز بھٹو کی جانب سے عہدہ قبول نہ کرنے کے بعد امکان ہے کہ ان کے بیٹے سابق رکن سندھ اسمبلی امیر بخش بھٹو کو مسلم لیگ (ن) سندھ میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق ممتاز بھٹو اور امیر بخش بھٹو سندھ میں رابطہ عوام مہم کا باقاعدہ آغاز نوڈیرو میں جلسہ عام سے کریں گے۔ جس کی تاریخ کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن