ازبک دارالحکومت تاشقند میں صدر اسلام کریموف کے خطاب کے بعد ورائٹی شو اور پریڈ منعقد کی گئی۔ ملی نغموں کی دھن پرجب فن کاروں نے ثقافتی رقص شروع کیا توازبک صدر بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے، ان کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں افراد نے بھی اپنی خوشیوں کا اظہار جھوم جھوم کرکیا۔
دلکش لائٹ شو اور شاندار آتش بازی نے تقریب کو یادگاربنا دیا۔ شہر کے مرکزی چوک پرفوارہ بھی خوشی میں محو رقص تھا جسے دیکھنے کے لیے بچوں اور بڑوں کا ہجوم رہا۔
اُدھرروس کے دارالحکومت ماسکو میں سٹی ڈے پر رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ صبح سے شام تک ریڈ اسکوائرپرہزاروں رنگ بکھرتے رہے، خوبصورت رقص، دل کش موسیقی کے ساتھ تقریب کے شرکاء نے زبردست جشن منایا۔
تقریب کےدوران کی جانے والی آتش بازی نے آسمان کوبھی دلفریب رنگوں سے سجا دیا۔ رنگ ونورکے حسین نظارے کودیکھ کرلوگ حیرت زدہ رہ گئے۔