چین کے جنوب مغربی علاقوں میں شدیدبارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں مقامی افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

چین کے جنوب مغربی علاقوں میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق متاثرہ علاقوں سےہزاروں افراد کو نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ علاقے میں تیس 

گھنٹوں کے دوران ریکارڈ دوسوبیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ حالیہ بارشوں سے چون سالہ پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بارشوں سے چونگ کوئنگ صوبہ آٹھ ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جمعرات سے ہونے والی بارشوں سے صوبے کی بیشترسڑکوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اب تک تین ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا نقصان ہوچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن