یو ایس اوپن راجر : فیڈرر ‘ رافیل نڈال ‘ وکنٹوریہ آزارنیکا‘ پری کوارٹر فائنل میں داخل

Sep 02, 2013

نیویارک (اے پی پی) وکٹوریہ آزارینکا، اینا ایوا نووچ، ڈینیلا ہنچووا اور سیمونا ہالیپ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ پیٹرا کویٹووا شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونت کے تیسرے راﺅنڈ میچ میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے فرانسیسی علیزے کورنٹ کو جبکہ سربیا کی اینا ایوا نووچ نے امریکہ کی کرسٹینا مکہال کو کا‘سلواکیہ کی ڈینیلا ہنچووا نے اسرائیل کی جولیا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا کو امریکہ کی الیسن رسکی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے روس کی ماریا کری لینکو کے خلاف کامیابی سمیٹی۔ راجر فیڈرر اور رافیل نڈال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈیوڈ فیرر اور رچرڈ گیسکوئٹ بھی تیسرا راﺅنڈ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ امریکہ کے جان اسنر شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میچ میں سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی ایڈرین منارینو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3، 6-0 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف کروشین کھلاڑی ایوان ڈوڈگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سپین کے ڈیوڈ فیرر نے قزاخستان کے میخیل کو شکست دی جبکہ فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ بھی تیسرے راﺅنڈ کو عبور کرنے میں کامیاب رہے۔

مزیدخبریں