کولکتہ (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی نے چیمپئنز لیگ میں کرپشن روکنے کیلئے اقدامات کی منظوری دیدی ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑی اپنے فون نمبر ٹیم منیجرز کو جمع کرائی جائے۔ ہوٹل میں آنیوالی کالز کیلئے ٹیم منیجر کی منظوری ضروری ہوگی ایونٹ میں شامل ہر ٹیم کے ساتھ ایک اینٹی کرپشن یونٹ کا اہلکار اور ایک سکیورٹی آفیشل بھی ہوگا کوڈ آف کرکٹ پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔2 کھلاڑی گرا¶نڈ سٹاف، میچ آفیشل ٹورنامنٹ کے دوران کسی سے تحائف وصول نہیں کرینگے۔ ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 13 ستمبر کو نئی دہلی میں ہوگا جس میں آئی پی ایل کی پیشکردہ میچ فکسنگ رپورٹ پر بحث کی جائے گی۔