لاہور(سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کا حصہ بننے والے 9 کھلاڑی کل صبح وطن واپس پہنچیں گے۔ پاکستان ٹیم نے میزبان زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی ہے۔ ون ڈے سکواڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی، ناصر جمشید، احمد شہزاد، سرفراز احمد، محمد عرفان، حارث سہیل، انور علی، اسد علی اور عمر امین نے پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔ عمر امین راولپنڈی، انور علی، سرفراز احمد اور شاہد آفریدی کراچی جبکہ اسد علی، حارث سہیل، محمد عرفان اور احمد شہزاد اور ناصر جمشید لاہور پہنچیں گے۔