طاقت میں مست سندھ حکومت ہمیں سڑکوں پر آنے کو مجبور مت کرے: شاہی سید

Sep 02, 2013

کراچی (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے تھنک ٹینک کا اجلاس توار کو مردان ہائوس میں ہوا حس میں مرکزی قیادت کے تمام فیصلوں کی توثیق کرتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ایک مکمل جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے اپنی جمہوری روایات کے مطابق خود تنقیدی اور اصلاح کے عمل کو سنجیدگی سے لیا ہے اور یہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے انتخابی شکست کے بعد اپنے کارکنوں سے رجوع کیا۔ اعلامیے کے مطابق پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا طاقت کے نشے میں بدمست صوبائی حکومت ہمیں سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور نہ کرے۔ رہنمائوں اور پر امن سیاسی ورکرز کے گھروں پر چھاپے، گرفتاریاں بد ترین آمرانہ ذہن کی عکاس ہیں۔

مزیدخبریں