طالبان سے مذاکرات کیلئے رواں ہفتے اے پی سی کے شیڈول کا اعلان متوقع

اسلام آباد (ثنا نیوز) وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے حکومت کے تحریک طالبان پاکستان سے ممکنہ مذاکرات پر مقتدر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے رواں ہفتے کل جماعتی کانفرنس کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں قیام امن کیلئے انتہاپسندوں کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ حالیہ دنوں میں میڈیا پر اس معاملے میں پیشرفت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم طالبان نے ایسی کسی قسم کی پیشرفت کی تردید کردی ہے اور واضح کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت کیلئے حکومت کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق طالبان سے مذاکرات کے شراکت داروں کی رائے سے یکسانیت پر مذاکراتی عمل کیلئے بعض سیاسی زعما میں ابتدائی مشاورت ہوئی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ قومی سیاسی قیادت کو یکسوئی پر قبائل کے سرکردہ عمائدین حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے پل کا کردار ادا کریں گے۔ دونوں اطراف کے موقف کو سنا جائیگا۔ سیزفائر کا اعلان ہوگا، ممکنہ طور پر فریقین جرگہ کو ثالثی کا اختیار سپرد کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...