سمندری حدود کی خلاف ورزی: پاکستان نے 5 سال میں 2332 بھارتی مچھیرے گرفتار، 1959 رہا کئے

اسلام آباد (اے پی پی) 2008ء سے 2013ء تک سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 332 بھارتی مچھیروں کو گرفتار کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہائوس میں پیش کی گئی دستاویز کے مطابق 2008ء میں 412 بھارتی مچھیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، 2009ء میں 526، 2010ء میں 584، 2011ء میں 237، 2012ء میں 136 اور 2013ء میں 437 مچھیروں کو اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پانچ سالوں میں1959 مچھیروں کو رہا کیا گیا ہے۔ 2008ء میں 229، 2009ء میں 10، 2010ء میں 454، 2011ء میں 103، 2012ء میں 680 اور 2013ء میں 393 مچھیروں کو رہا کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...