سپریم کورٹ آج تھری جی لائسنس، لاپتہ افراد کیس، زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت کریگی

Sep 02, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے تشکیل دیئے گئے  تین بنچ (آج) پیر سے اہم مقدمات کی سماعت کرینگے۔ جسٹس افتخار محمد چودھری، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل بنچ ون تھری جی لائسنس کیس، ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت، وکلاء تشدد کیس، لاپتہ افراد کیس، سپریم کورٹ بار کمپلیکس کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت، وفاقی محتسب کی تقرری کے حوالے سے کیس کی سماعت، جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے ہندو مذہب کونسل کی درخواست کی سماعت، ایساف کنٹینر کیس، آئی بی فنڈ کیس، جناح ایونیو کیس کی سماعت کریگا۔

مزیدخبریں