کوئٹہ (این این آئی) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجید سے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ شازین بگٹی نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزراء بھی موجود تھے۔ بات چیت میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔