مٹہ: میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی امن کمیٹی کے رکن اکبرعلی جاں بحق

مٹہ: میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی امن کمیٹی کے رکن اکبرعلی جاں بحق

Sep 02, 2013

 سوات (ثناءنیوز) سوات کے علاقے مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی امن کمیٹی کے رکن اکبرعلی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مٹہ کے علاقے درش خیلہ میں اکبر علی پر اسوقت فائرنگ کی گئی جب وہ نماز عشا کے بعد گھر جارہے تھے۔ فائرنگ کرنے کے بعد اکبر علی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں نامعلوم حملہ آوار کے خلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
مٹہ/جاں بحق

مزیدخبریں