ماسکو(اے پی پی) روسی آئل کمپنی "روس نفت" کے سربراہ ایگر سیچن نے کہا ہے کہ ہماری کمپنی اگلے ہفتے سینٹ پیٹرزبرگ میں چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کئی دستاویزات پہ دستخط کر سکتی ہے۔ وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ "روس نفت" ائندہ ہفتے سینٹ پیٹرزبرگ میں چینی کمپنی سی این پی سی کے ساتھ ہائڈروکاربنز کی تلاش اور نکاسی کے میدان میں معاہدہ کر سکتی ہے۔واضع رہے کہ اگلے ہفتے سینٹ پیٹرزبرگ میں جی-20 سمٹ بھی ہورہی ہے۔
روسی کمپنی