امریکہ کا شام کیخلاف کروز میزائل‘ آرلے برک ڈسٹرٹاٹر سمیت جدید ہتھیار استعمال کرنے پر غور

امریکہ کا شام کیخلاف کروز میزائل‘ آرلے برک ڈسٹرٹاٹر سمیت جدید ہتھیار استعمال کرنے پر غور

Sep 02, 2013

دمشق لندن (اے ایف پی نیوز ایجنسیاں)برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ شام کے خلاف ٹوماہوک کروز میزائل ¾ آرلے برک کلاس ڈسٹرائر جہاز ¾ ایف 16طیارے اور ایف15سٹرائک ایگل طیاروں سمیت جدید ہتھیار استعمال کر نے پر غور کررہا ہے ۔امریکہ آرلے برک کلاس ڈسٹرائر استعمال کر نے پر غور کررہا ہے مشرقی بحرالاوسط میں امریکہ کے چار آرلے برک کلاس ڈسٹرائر موجود ہیں۔ اگر فرانس حملے میں حصہ لیتا ہے تو یہ اپنے سکالپ کروز میزائل کا استعمال کر سکتا ہے جو 500 کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے اور اسے میراج 2000 اور رفیل جنگی طیاروں سے استعمال کیا جا سکتا ہے روس نے کہا ہے کہ وہ بحرالاوسط میں اپنے دو جنگی جہاز روانہ کررہا ہے۔ شام کے پاس ممکنہ طور پر ایسے آٹھ ایس-200میزائل ہیں۔یہ میزائل رقیق ایندھن سے چلتا ہے اور میک آٹھ کی رفتارسے یہ پرواز کر سکتا ہے۔شامی وزیر خارجہ نے کانگریس کے ارکان پر زور دیا وہ اوباما کے بل پر دانشمندی کے ساتھ ووٹنگ کریں ،رپورٹ کے مطابق شام میں ہلاکتیں ایک لاکھ 10ہزار ہوگئیں ہیں۔

مزیدخبریں