فلسطینی اتھارٹی نے حماس کو مغربی کنارے میں ریلی نکالنے سے روک دیا

فلسطینی اتھارٹی نے حماس کو مغربی کنارے میں ریلی نکالنے سے روک دیا

Sep 02, 2013

غزہ (این این آئی) فلسطینی اتھارٹی کے حکم پرصدرمحمود عباس کے زیر کمانڈ سکیورٹی فورسز نے رملہ میں حماس کو احتجاجی جلوس نکالنے سے روک دیا۔ یہ ریلیاں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے صہیونی دشمن سے نام نہاد امن مذاکرات کے خلاف بطور احتجاج نکالی جا رہی تھیں۔ حماس کے زیراہتمام مغربی کنارے کے مرکزی شہر رملہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ابھی مظاہرین جمع ہونا شروع ہی ہوئے تھے کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے ان کا محاصرہ شروع کر دیا۔فلسطینی ذرائع کے مطابق رملہ کے قریب البیرہ کے مقام پر جامع مسجد سید قطب سے ایک پرامن ریلی نکلی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور قلندیہ مہاجر کیمپ میں گذشتہ ہفتے صہیونی فوج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین ابھی تھوڑا ہی دور چلے تھے کہ عباس ملیشیا نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ ان سے فلسطینی پرچم اور شہدا کی تصویری پوسٹر چھین لیے گئے۔ لاٹھی چارج کرنے کے بعد انہیں منتشر کر دیا گیا۔
حماس / روک دیا

مزیدخبریں