مولانا اللہ وسایا، اسماعیل شجاع آبادی اور مولانا فقیر اللہ لاہور پہنچ گئے

Sep 02, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی راہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی اور مولانا فقیر اللہ اختر5ستمبر کو جامعہ اشرفیہ میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس کے سلسلہ میں لاہور پہنچ گئے ہیں، یہ حضرات ختم نبوت کانفرنس تک لاہور میں قیام کریں گے اور اس دوران شادی پورہ، راوی روڈ، علامہ اقبال ٹائون، سبزہ زار، آراے بازار، والٹن، باغبانپورہ، لنڈا بازار، انارکلی، چاہ میراں اور اس کے علاوہ شہر بھر میں 5ستمبر ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماعات اور پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں