قلعہ دیدارسنگھ (نوائے وقت رپورٹ + وقت نیوز) نوائے وقت کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کوٹ لدھا کے ایس ایچ او سمیت چار افسر معطل کردئیے گئے۔ نوائے وقت پر تھانہ کوٹ لدھا پولیس کی کارکردگی شائع ہوئی تھی جس کے مطابق تھانہ کوٹ لدھا پولیس کے سب انسپکٹر میاں اسلم نے مخبری پر گزشتہ دنوںقلعہ دیدار سنگھ محلہ توحید پورہ کے رہائشی (کرایہ دار) یاسر دوگل اور امانت کے گھر چھاپہ مارا تو اہل محلہ کے سامنے ملزمان سے 10کلو چرس اور 1 کلو افیون برآمد ہوئی۔ پولیس ملزمان کو تشدد کرکے تھانہ کوٹ لدھا لے گئے۔ ملزمان کے ورثا سے مک مکا کے بعد معمولی مقدار میں منشیات ڈالنے کی شرط پر پولیس نے لاکھوں روپے رشوت لیکر ملزمان یاسر دوگل پر ایک کلو چرس اور امانت علی پر550 گرام چرس ڈال کر مقدمات درج کرکے ملزمان کا چالان کردیا جبکہ افیون اور باقی چر س غائب کردی سی پی او گوجرانوالہ نے تفتیش میں جانبدار ی برتنے منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کی مدد کرنے کی شکایات پر تھانہ کوٹ لدھا کے ایس ایچ او عرفان چیمہ، انچارج انویسٹی گیشنز افتخار چٹھہ ،تفتیشی سب انسپکٹر میاں اسلم اوراے ایس آئی ثناء اللہ کو معطل کرکے لائن حاضرکر دیا۔
منشیات فروشوں سے تعاون، ایس ایچ او سمیت کوٹ لدھا پولیس کے 4 افسران معطل
Sep 02, 2013