ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں ہفتے ہوگا

ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں ہفتے ہوگا

Sep 02, 2013

اسلام آباد (اے پی اے) وفاقی حکومت نے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کرنے کیلئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی سربراہی میں قائم کرداہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین ایف بی آڑ کریں گے جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل فنانس سیکرٹری (بجٹ)، ممبران لینڈ ریونیو پالیسی ایف بی آر، ممبر کسمٹز، ممبر اسٹریٹجک پلانگ، ریسر اینڈ سٹیٹسٹکس اور ممبر نیشنل ٹیرف کمشن وزارت تجارت بھی شرکت کریں گے۔ یہ کمیٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ اور رعایتوں کیلئے جاری کردہ ایس آر اوز کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

مزیدخبریں