ایرانی وزیرخارجہ کا نئی امریکی پابندیوں کے بعد کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کا فیصلہ

تہران  (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی پابندیوں کے بعد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن