جرمنی، یورو مخالف جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی نے مشرقی ریاست سیکسنی کی اسمبلی میں پہلی مرتبہ نشستیں حاصل کر لیں

Sep 02, 2014

برلن(آن لائن)جرمنی میں یورو مخالف جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی نے مشرقی ریاست سیکسنی کی اسمبلی میں پہلی مرتبہ نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ تاہم چانسلرانجیلا مرکل کی جماعت اس ریاست میں اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی نتائج میں بتایاگیا ہے کہ انجیلا مرکل کی کرسچن ڈیموکریٹس (سی ڈی یو) نے سیکسنی کے علاقائی پارلیمنٹ میں انتالیس فیصد سے زائد نشستیں جیت لی ہیں۔ یورو مخالف ’آلٹرنیٹو فار جرمنی‘ (اے ایف ڈی) نے سیاسی مبصرین کی پیش گوئیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے تقریبا دس فیصد نشستیں جیت لی ہیں۔ یہ جماعت یورو کی تحلیل چاہتی ہے۔
یورو مخالف  جماعت

مزیدخبریں