آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، آج جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب دونگا: شیخ رشید

اسلام آباد (اے پی اے+ این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملک میں جاری صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور آئندہ 72 گھنٹوں میں موجودہ بحران کا فیصلہ ہو جائیگا۔ جاوید ہاشمی کے الزامات کا آج منگل کو ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس کرکے جواب دونگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور حالات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس وقت اسلام آباد میں اعصاب کی جنگ لڑی جارہی ہے، حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے 6 میں پونے 6 مطالبات مان لئے ہیں، ہوسکتا ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں تمام مطالبات ہی مان لئے جائیں۔ آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں اور اسی دوران موجودہ بحران کا فیصلہ ہوجائیگا۔ سرکاری عمارات میں داخل ہونا غیرقانونی ہے، ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ جاوید ہاشمی نے انہیں عمران خان کے ساتھ ہونے والے معاملے پر بلاوجہ ملوث کیا، انہیں اس سارے مسئلے پر  کچھ بھی معلوم نہیں تھا، آج وہ بہت بڑے جمہوریت کے چیمپئن بن رہے ہیں حالانکہ ان سمیت ملک کا کوئی بھی سیاستدان ایسا نہیں جس نے کبھی کسی آمر کی حمایت نہ کی ہو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...