سعد رفیق نے این اے 125 میں ووٹوں کی تصدیق رکوانے کیلئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر لیا

Sep 02, 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) این اے 125 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے حلقے میں ووٹوں کی تصدیق رکوانے کے لئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر دی۔ انہوں نے درخواست میں مئوقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں الیکشن ٹربیونل دبائو میں آ سکتا ہے اور ووٹوں کی تصدیق سے فیصلہ انکے خلاف دیا جا سکتا ہے لہٰذا ووٹوں کی تصدیق نہ کی جائے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان نے حلقے میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے این اے 125 میں دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست الیکشن ٹربیونل میں دائر رکھی ہے۔ دریں اثنا ء حلقہ پی پی 147 میں مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر الیکشن ٹربیونل کی جانب سے مقرر کئے گئے کمشن نے دوبارہ گنتی شروع کر دی۔ واضح رہے سابق سیشن جج غلام حسین کو کمشن مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں