لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس کا پولیس ریکارڈ ملزمان کو دکھانے کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قوانین کے تحت ضمنی اور پولیس ریکارڈ کا معائنہ کرنا صرف عدالت، پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کا استحقاق ہے۔