انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 71 کارکنوں کو 7 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Sep 02, 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے 71 کارکنوں کو سات روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ عدالت نے گارڈن ٹاؤن پولیس کو حکم دیا کہ 8 ستمبر کو ملزمان کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں