لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے مخلص کارکنوں کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر دعوت دیتی ہوں روشن پاکستان کیلئے تحریک انصاف کے مخلص کارکن مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں اور روشن پاکستان بنانے کی کوششوں کا حصہ بنیں۔ ایک دن پاکستان ضرور روشن ہو گا۔ انہوں نے آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران استعفیٰ دینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔
مریم نواز نے تحریک انصاف کے مخلص کارکنوں کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دیدی
Sep 02, 2014