فیصل آباد + بھکر (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) فیصل آباد اور بھکر میں 2 خواتین سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جھنگ بازار کے علاقے میں نوجوان نے گھر گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے حمید پارک کی خاتون کنیز فاطمہ نے پولیس کو مقدمہ درج کرواتے مؤقف اختیار کیا ہے میری جواں سالہ بیٹی فرح گھر میں اکیلی تھی ریاض نے گھر گھس کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بھکر میں تھانہ بہل نے خاتون کی عصمت دری کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ حق نواز نے تھانہ بہل میں درخواست گزاری اسکی ہمشیرہ حمیدہ بی بی کو ملزمان ریاض، نیاز حسین اور دو نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر میری ہمشیرہ کی عزت لوٹی ہے اور ہمارے گھر سے طلائی زیورات تین تولے اور نقدی رقم 51 ہزار روپے بھی لیکر فرار ہو گئے ہیں۔ تھانہ بہل پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر 365/B کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔