پشاور (آن لائن) پشاور میں کارگو طیارے پر ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ ذرائع نے بتایا تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ا س سے قبل بھی پی آئی اے کے طیارے پر ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں سکیورٹی کی ذمہ داری خیبر پی کے پولیس پر عائد کی گئی تھی۔ پشاور سے چھ غیر ملکی ائیر لائنز نے اپنی سروس بحال کی ہے تاہم اتحاد ائیر لائن نے تاحال سروس بھی بحال نہیں کی۔