تہران (اے پی اے) ایران کے سابق نائب صدر محمد رضا الرحیمی کو عدالت نے غبن اور دھوکا دہی کے الزام میں قید اور جرمانے کی سزا سنا دی عدالتی حکام کے مطابق سابق نائب صدر کو غبن اور دھوکا دہی کے الزام میں سزا سنائی گئی تاہم ملزم کو کورٹ آف اپیل میں جانے کا حق حاص ہے عدالت میں محمد رضا الرحیمی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایلیٹ کورٹ سے فیصلے کے بعد سابق نائب صدر کو قید میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جائیگا رپورٹ کے مطابق سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے 2009ء میں متنازع الیکشن کے ذریعے ایرانی میں پہلی مرتبہ محمد رضا الرحیمی کو ملک کا نائب صدر بنایا تھا۔
ایران کے نائب صدر کو دھوکا دہی کے الزام میں قید اور جرمانہ
Sep 02, 2014