پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ تشویشناک ہے: نعمان صلاح الدین

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نعمان صلاح الدین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس کے ریٹ بہت زیادہ بڑھا دیے ہیں جبکہ گوجرانوالہ چیمبرنے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے میٹنگ کے دوران تجویز دی تھی کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ 10سے 15فیصد تک کیا جائے جبکہ یہ تجویز صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمان کی چیمبر آمد پر بھی دی گئی تھی اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ بزنس کمیونٹی کی توقعات کے خلاف نہیں کیا جائے گا ۔ مزید یہ کہ انہوں نے لگثری ٹیکس گوجرانوالہ میںنہ لگانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ ان تمام کے باوجود گوجرانوالہ میں پراپرٹی ٹیکس اور لگثری ٹیکس میں بے انتہا بلکہ ڈبل سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ملک کے باقی صوبوں میں اتنا اضافہ نہیں کیا گیا جتنا پنجاب میں کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے جبکہ حکومت ٹیکسز میں اضافہ کر رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن