عمران کا ہاشمی کو کھڑے کھڑے نکالنا پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے

لاہور (فرخ سعید خواجہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی کے مرکزی صدر جاوید ہاشمی کو عہدے سے الگ کئے جانے کا اقدام پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ پارٹی کا آئین چیئرمین کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ پارٹی صدر کو کھڑے کھڑے نکال باہر کرے۔ تحریک انصاف کے آئین کے مطابق پارٹی کے چیئرمین، صدر، وائس چیئرمین سمیت دیگر عہدیداروں کا چنائو پارٹی کی ’’قومی کونسل‘‘ کرتی ہے اور قومی کونسل کو ہی کسی عہدیدار کے خلاف مواخذے کا اختیار ہے۔ صدر پارٹی کو کسی شوکاز نوٹس اور صفائی کا موقع دیئے بغیر نکالنا آئینی اقدام قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اس صورت حال میں امکان پیدا ہوگیا ہے جاوید ہاشمی بحیثیت صدر تحریک انصاف میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے اور اس بات کا بھی قوی امکان ہے پارٹی چیئرمین نے قومی اسمبلی کے جن تین ممبران اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے وہ بھی جاوید ہاشمی کی قیادت میں کام جاری رکھیں۔ اس طرح موجودہ پالیسی کے باعث تحریک انصاف کے عمران خان سے ناراض ہونے والے عناصر جاوید ہاشمی کی قیادت میں اپنا سیاسی سفر جاری رکھیں گے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان جاوید ہاشمی اور ان دیگر ممبران اسمبلی کو نشستوں سے محروم کرنے کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھجوانے کی تجویز پر غور کررہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا خیبر پی کے میں پارٹی پالیسی سے اختلاف کرنے والے ممبران کے جاوید ہاشمی کے ساتھ رابطوں کی اطلاع ملی ہے یوں تحریک انصاف کے چیئرمین کو پہلی مرتبہ اپنی پارٹی میں مشکل صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...