اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ باغی کو انکی دروغ گوئی کی وجہ سے ہی عمران خان نے اپنے سے الگ کیا اور اب ان سے ہمارے راستے جدا ہوگئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے حوالے سے بھی انکے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ اگر پی ٹی آئی کے فوج سے روابط تھے تو وہ مستعفی ہوجاتے، انکا یہ الزام لغو ہے کہ ہم کسی خفیہ ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی اس پریس کانفرنس پر مخدوم جاوید ہاشمی کو پارٹی اظہار وجوہ کا نوٹس دے رہی ہے جس کا انہیں جواب دینا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف سڑکوں پر آنے کی بات عمران خان روزِ اوّل سے کرتے چلے آرہے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے جتنے الزامات لگائے وہ انتہائی مایوس کن ہیں۔
دروغ گوئی کی وجہ سے جاوید ہاشمی کو الگ کیا الزامات میں صداقت نہیں، اظہار وجوہ کا نوٹس دے رہے ہیں: شیریں مزاری
Sep 02, 2014