آصف زرداری نے اسحاق ڈار کیخلاف بے بنیاد الزام عائد کیا: اشتر اوصاف

Sep 02, 2015

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اشتراوصاف علی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بیان کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے وزیر خزانہ کے خلاف بے بنیاد الزام عائد کیا جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ان کی معلومات ناقص ہیں اور ان کو غلط مشورہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کو لاہور ہائی کورٹ نے 11 مارچ 2014ء کورٹ پٹیشن پرختم کر دیا تھا اور اس میں دیئے گئے مبینہ بیان کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ حدیبیہ پیپر ملز کے کیس کو 1996ء میں بھی لاہور ہائی کورٹ نے ختم کر دیا تھا تاہم بعض عناصر اب بھی مذموم مقاصد کے تحت اس کا حوالہ دیتے ہیں۔ ریکارڈ کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کے باوجود کسی تفتیشی ایجنسی کو غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے خلاف شرمناک مہم میں ملوث افراد اب کسی اعترافی بیان کے بارے میں پراپیگنڈہ سے باز رہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اسحاق ڈار کے بے داغ پیشہ وارانہ سیاسی کردار کے عکاس ہیں۔

مزیدخبریں