کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں منگل کی شب سنا جانے والا زور دار دھماکہ معمہ بن گیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کا محور منگھوپیر کے علاقے خیر آباد کو قرار دیا گیا اور کہا گیا دھماکہ طیارہ گرنے کے نتیجے میں ہوا تاہم نہ صرف سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کسی بھی طیارے کے گرنے کی واضح طور پر تردید کی بلکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ بھر کی پولیس بھی تلاش کے باوجود دھماکے کا مقام ڈھونڈنے میں ناکام رہی البتہ یہ امر قابل ذکر ہے دھماکہ انتہائی زوردار تھا اور وہ نہ صرف ڈسٹرکٹ ویسٹ بلکہ لسبیلہ‘ گرومندر اور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی سناگیا جبکہ منگھوپیر‘ اورنگی ٹائون اور کٹی پہاڑی کے مکینوں کے مطابق دھماکے سے عمارتیں بھی لرز کر رہ گئی تھیں۔ دھماکے کے بارے میں یہ بھی کہا گیا کہ فضائیہ کے طیاروں نے تربیتی پروازیں کیں اور اس دوران سائونڈ بیریئر کراس ہونے سے دھماکہ ہوا۔