واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+رائٹر+اے ایف پی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ہو گئی۔ خام تیل کی قیمت 2009ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی۔ اے ایف پی کے مطابق گزشتہ تین سیزن میں ریکارڈ 25 فیصد اضافے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ رائٹر کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کے ساتھ گزشتہ روز امریکی تیل کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔