اسلام آباد (این این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد رحمان نے کہا ہے کہ سوئی سدرن کے سابق ایم ڈی اور 3 دیگر افسروں سے تحقیقات جاری ہیں۔ کمپنی تحقیقات میں رینجرز سے مکمل تعاون کرے گی۔ منگل کو قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق قائم مقام ایم ڈی سمیت 3 اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے۔ ہم تمام صورتحال سے وزارت پٹرولیم اور اپنے بورڈ کو باقاعدگی کے ساتھ آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔