پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں، ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان

اسلام آباد (آن لائن) پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر قواعد و ضوابط کے خلاف بھرتیوں سے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے‘ کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ کم مدت میں کئی بار پروموٹ کر دیا گیاہے۔ دستاویزات کے مطابق ایف اے پاس ایک شخص کو ٹریفک سپروائزر کی پوسٹ پر بغیر اشتہار دیئے 1995ء میں بھرتی کیا گیا اور صرف ایک سال کے عرصے میں مستقل کر دیا گیا اور نہ صرف مستقل کیا گیا بلکہ 2006ء سے لیکر 2012ء تک اسے 5 بار ترقی دی گئی۔ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ جب ادارے کی آڈٹ کمپنی میں مذکورہ افسر کو ادا کی جانے والی رقوم کا حساب طلب کیا گیا تو وہ بھی فراہم نہیں کی گئی ۔ آڈٹ کمیٹی کی جانب سے اندازے کے مطابق ابتک مذکورہ افسر کو ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کئے گئے ہیں اس سلسلے میں جنوری 2015ء میں پی آئی اے کی ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمپنی کی جانب سے کئے جانے والے اعتراضات کو پی آئی اے کی مینجمنٹ نے تسلیم کر لیا ۔آڈٹ حکام نے معاملے کو ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین کے نوٹس میں بھی لانے کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن