پی آئی اے ٹکٹوں کی بکنگ میں بدعنوانی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ

Sep 02, 2015

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے افسران اور ٹریول ایجنٹوں کی ملی بھگت سے ٹکٹوں کی بکنگ میں بعد عنوانیوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی سے رابطہ کر لیا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سے باضابطہ درخواست کر دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ معیاری صنعتی پریکٹس کے مطابق آمدن میں اضافہ کرنے کیلئے پی آئی اے کے ٹکٹوں کی قیمت کا تعین کرنے کا ڈھانچہ ایک سے زیادہ بکنگ نظاموں پر مشتمل ہوتا ہے۔یہ نظام طلب اور رسد کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ پرواز کی قریب ترین تاریخ کے مطابق ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ لیکن پی آئی اے کے کچھ حکام کے ناجائز مالی فوائد کی وجہ سے مذکورہ نظام پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔ایک اندازہ کے مطابق پی آئی کے اندر مالی بے ضابطگیاں اربوں روپے تک ہو سکتی ہیں۔

مزیدخبریں