اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ایکشن پلان کا دوسرا مرحلہ وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے سے روکنے سمیت فنڈنگ کے دیگر ذرائع روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر مشکوک تنظیموں، این جی اوو ز،فلاحی اداروں اور نام تبدیل کرکے کام کرنے والے گروپوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت شدت پسند گروپس کے علاوہ مذہبی فسادات، بری شہریت کی مالک تمام تنظیموں کی لسٹیں مرتب کرلی گئی ہیں جن کو عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی قسم کی مصروفیات سے روکا جائے گا۔
کالعدم تنظیموں کوقربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے اور فنڈنگ کے دیگر ذرائع روکنے کی حکمت عملی تیار
Sep 02, 2015