اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری اور رجسٹرار ڈاکٹر سہیل کریم کو جبری ریٹائرمنٹ پربھیجنے کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت میں درخواست گزار کو کیس کی تیاری کرکے شوکاز نوٹس میں لگائے گئے الزامات کے واضح جوابات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ عدالت کے حکم پر پی ایم ڈی سی کی پوری کونسل معطل کردی گئی ہے۔ بتایا جائے کہ کون ادارے کی دیکھ بھال کررہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس اہم ترین ادارے کے حالات بہت دگرگوں ہو گئے تھے جس کی وجہ سے لائسنسوں کے اجراء سمیت مختلف مسائل پیدا ہوئے بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔