لاہور + گوجرانوالہ (کامرس رپورٹر + نمائندہ خصوصی) تاجر برادری آج ملک بھر میں ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج کریگی۔ مظاہروں، ریلیوں، جلوسوں اور دھرنوں کے ساتھ ساتھ احتجاجی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ سپریم کونسل کے رکن اورمرکزی جنرل سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے کہا ہے کہ احتجاج پرامن ہوگا۔ تاجر دوران احتجاج ایف بی آر کے دفاتر میں داخل نہیں ہونگے۔ بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیاجائیگا۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا لیکن ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہیں ڈالا جائیگا۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کی مکمل پاسداری کی جائیگی۔ گوجرانوالہ میں تاجر برادری آج تین بجے غلام حسین پلازہ سے گوندلانوالہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالے گی جس کی قیادت حاجی نذیر جموں والے، سیٹھ ذوالفقار اور شیخ عمران کریں گے۔
ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف آج تاجر احتجاج کرینگے
Sep 02, 2015