’’سوال شہباز شریف سے‘‘ گوجرہ کے شہری کی شکایت پر 3پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی

Sep 02, 2015

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر براہ راست رابطہ کرکے گوجرخان کے ایک شہری کی شکایت پر ایکشن لیا گیا ہے اور تحصیل گوجرخان کے گائوں جرموٹ کلاں کے 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف غیر حاضری پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔23 اگست 2015 کو وزیراعلیٰ شہباز شریف سے فیس بک ’’سوال شہبازشریف سے‘ ‘ پر براہ راست رابطہ کرکے گوجرخان کے ایک رہائشی نے گائوں جرموٹ کلاں کے پولیس اہلکاروں کی غیر حاضری کے بارے میں شکایت کی تھی جس پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی اور انکوائری کا حکم دیا۔ آر پی او راولپنڈی نے اس ضمن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کر دی ہے۔ جن پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ان میںمحمد بلال، محمد علی اور عامر شہزاد شامل ہیں۔

مزیدخبریں