بی ایس ایف سے مذاکرات کیلئے رینجر ز نے 17 نکات تیار کرلئے

نئی دہلی (آئی این پی) پاکستان رینجرز نے 9 سے 13 ستمبر کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل سطح کی بات چیت کیلئے اپنے ایجنڈے کیلئے 17 نکات تیار کرلئے ہیں۔ بھارتی فورسز سے بات چیت میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے بے گناہ پاکستانیوں، ورکنگ بائونڈری اور بھارتی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے معاملات شامل ہونگے۔ دوسری طرف بھارتی ذرائع نے سمگلنگ اور مداخلت کے معاملے پر بات چیت کی تیاری کی ہے۔ میجر جنرل عمر فاروق برکی کی سربراہی میں 25 رکنی وفد مذاکرات کیلئے 9 ستمبر کو دہلی پہنچے گا جہاں وہ پہلے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...