نئی دہلی (بی بی سی) دہلی کی مشہور اورنگزیب روڈ سے کبھی آپ کا گزر ہو تو ایک عجیب سا احساس ہوگا، اب اس سڑک کو مرحوم سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے نام سے منسوب کیا جا رہا ہے۔مغل بادشاہ اورنگزیب کو قوم پرست پسند نہیں کرتے اور شاید انہیں لگتا ہے کہ اس تاریخی سڑک سے ان کا نام و نشان مٹانے سے قوم کا وقار اور سر بلند ہو گا۔