واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کہا ہے کہ ایٹمی تنصیبات کا معائنہ تہران کی اجازت سے انجام پانا چاہئے۔ امریکی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے اس بات کی پابند ہے کہ وہ معائنہ کاری سے چوبیس گھنٹے پہلے ایران کو مطلع کرے اور اس کی جانب سے اجازت ملنے کا انتظار کرے۔
ایٹمی تنصیبات کا معائنہ تہران کی اجازت سے انجام پانا چاہئے:وینڈی شرمن
Sep 02, 2015