ہاکی کے مستقبل کیلئے موجودہ ‘سابق عہدیدارو ں نے سر جوڑ لئے

Sep 02, 2015

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی کے چند با اثر اور بڑے ناموں نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے مال روڈ پر کلب میں ملاقات کی اورمستقبل کا لائحہ عمل طے کیا کہ من پسند افراد کو کیسے نظام میں شامل کرنا اور ناکامیوں کے ذمہ داروں کو کیسے بچانا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر، موجودہ سیکرٹری رانا مجاہد‘سابق سیکرٹری، پی ایچ ایف کے ممکنہ سیکرٹری اولمپئن شہباز احمد سینئراور قومی ٹیم کے سابق کوچ بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مستقبل کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔حکومتی سختی سے کیسے بچنا ہے اور فیڈریشن کے عہدیداروں پر عائد مختلف الزامات کے دفاع کیلئے کیا حکمت عملی اپنائی جائیگی اس حوالے سے مکمل پلاننگ کی گئی ہے۔ اس خفیہ ملاقات کا علم حکومتی ذمہ داروں کو ہو چکا ہے۔سابق،موجودہ اور مستقبل کے عہدیداروں کی اس ملاقات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں موجود ایک سابق صدر کو مشکل سے راضی کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں