پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پوری قوم کرپشن کے خلاف کارروائی کے حق میں ہے۔گزشتہ حکومت میں ہونے والی کرپشن کی نشاندہی میڈیا بھی کرتا رہا، جہاں کرپشن ہو گی وہاں کارروائی ہو گی ملک میں سب سےزیادہ کرپشن سندھ میں ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی سے لوگ پاگل ہو رہے ہیں حالانکہ پاگل تو ملک میں ایک ہی شخص ہے۔ یہ دو سال سے قوم کو پاگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔دھرنے کے ایک سو چھبیس دنوں میں قوم کو پاگل بنانے کی بہت کوشش کی گئی۔