دُبئی میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام تقریب

نعیم الحق، علی زیدی و دیگر اراکین کا خطاب

پانامہ لیکس حکمرانوں کو بہالے جائیگی کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کو کئی
سال پیچھے دھکیل دیا ہے،پاکستان
عمران خان کی قیادت میں ترقی کرے گا
پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام دوبئی یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے تحریک انصاف کے سینئر مرکزی راہنما علی زیدی اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات سے امجد اقبال امجد، میاں اویس انجم، عبید اللہ آف ڈوٹیاں، محمد افضل بھٹی، چودھری محمد زبیر، چودھری حمزہ، ماجد شریف، انجیئنر فیصل جاوید، خرم شہزاد، ڈاکٹر عمران اکبر، صوفی عمران آف سمندری، ملک اصمام، راجہ راشد، حاجی معروف، محمد شفیع، صفدر اقبال مرزا، چودھری خالد حسین، شیر اکبر آفریدی، شیخ عاطف، رضوان فنگشن، عامر وقاص اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پانامہ لیکس موجودہ حکمرانوں کو اپنے ساتھ بہالے جائے گی۔موجودہ حکومت کرپشن میں جس قدر ڈوبی ہوئی ہے اسے دیکھ کر امید ہے کہ الیکشن کمشن وزیراعظم نا اہل قرار دے دے گا۔ موجودہ حکمران اور اس کے وزراء نے کرپشن کر کے ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور عوام الناس کو غربت و افلاس میں مبتلا کردیا ہے۔ ملک میں کرپشن، بے روزگاری، مہنگائی، جہالت، دہشت گردی اور توانائی کے بحران میں دھکیل دیا ہے۔ پاکستان میں عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ لیکن حکمران اپنی کرسی بچانے کے چکر میں ہیں۔ موجودہ حکومت چوروں اور لٹیروں پر مشتمل ہے جس نے پاکستان کو ہر طرف سے لوٹ لوٹ کر کھانا شروع کردیا ہے،اس بات سے پاکستان کے 20 کروڑ عوام اب بخوبی آگاہ ہوچکے ہیں اور آنے والے انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے اس حکومت کا قلع قمع کردیں گے۔ مقررین نے کہا کہ اس وقت عمران خان بھی لوگوں کی امیدوں کا واحد سہارا ہیں جو پاکستان میں صحیح معنوں میں عوامی فلاحی حکومت قائم کریں گے جس میں غریبوں کو ریلیف ملے گا اور پاکستان میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کے متحرک کارکن امجد اقبال امجد نے مزاحیہ اورتنقیدی نظم پڑھ کر حاضرین مجلس کے داد و تحسین وصول کی۔ انہوں نے اپنی نظم کے ذریعے موجودہ حکومت اور حکمرانوں کے حالات بیان کئے اور آڑے ہاتھوں سب کی خبر لی۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن