تیسری جنگ ِ عظیم ہونے کو ہے

مکرمی!امریکی سائنسدان آئن سٹائن کے ایک بیان کیمطابق اگلی جنگ ِ عظیم کا تعین تو نہیں کیا جاسکتا لیکن اسکے نزدیک ہمیشہ ہی یہی تصور رہا کہ چوتھی جنگ ِ عظیم تلواروں اور ڈنڈوں سے لڑی جائیگی۔ آئن سٹائن کے اس جواب میں ایک بہت بڑی بات پوشیدہ ہے۔ شاید وہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ تیسری جنگ عظیم بہت بڑی تباہی لائے گی۔ جس میں تمام ایٹمی ممالک اپنی اس جوہری توانائی کو زیراستعمال لائیں گے اور دنیا کا جغرافیہ بگاڑ کر رکھ دینگے۔ کہا یہ جارہا ہے کہ اب نہ رکنے والی جنگ ہوگی کیونکہ اس جنگ میں متاثر ہونیوالے تمام ممالک ایٹمی طاقت رکھتے ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی ملک جنگ ہار رہا ہوگا تو ایٹمی ہتھیار کے استعمال کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا یہ بہت بڑی تباہی کا موجب بنے گا۔ (حفضہ شاہین، لاہور)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...