قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے میں ریکارڈ بدترین کارکردگی

مکرمی! قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں عمدہ کارکردگی کے بعد ون ڈے میں ریکارڈ بدترین کارکردگی کا ذمہ دار کون ہے۔ یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ بدترین فیلڈنگ، بائولنگ، بیٹنگ اور ان سب سے بڑھ کر ناقص کپتانی نے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے کئی ورلڈ ریکارڈ بنانا ون ڈے میں 444 رنز انگلینڈ کی طرف سے انکے اوپنر ایلکس میلز کی شاندار 171 رنز کی اننگز وہاب ریاض کو ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی بائولر کی طرف سے سب سے زیادہ رنز دینا۔ ناقص فیلڈنگ ٹیم کیساتھ فوج ظفر موج ٹیم مینجمنٹ ان تمام باتوں کا جواب کسی کے پاس ہے کیا سینئر کوچ مکی آرتھر جو پندرہ سے بیس لاکھ میں پڑ رہے ہیں۔ ان سمیت فیلڈنگ بائولنگ بیٹنگ کوچز کے ساتھ بہت سے افراد سیر سپاٹے کے مزے لے رہے ہیں۔ میں 1969ء سے کرکٹ سے وابستہ ہوں آج تک ایسی شرمناک کارکردگی نہیں دیکھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جوکہ پولیٹکل کرکٹ بورڈ ہے۔ ٹیم میں سے لنگڑے گھوڑے نکال کر تازہ دم گھوڑے شامل کرے۔(طاہرشاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...