نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیر قیادت کل جماعتی وفد پرسوں کشیدگی کا شکار کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے جائے گا۔ جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات اور وزیر داخلہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگوں کے بعد وادی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔